منشیات کی سر عام فروخت اور فحاشی کے اڈوں کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کا اظہار تشویش

منگل 14 اکتوبر 2014 16:44

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) منشیات کی سر عام فروخت اور فحاشی کے اڈوں کیخلاف جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں تشویش کا اظہار، انتظامیہ کی خاموشی قابل افسوس ہے ، فوری کاروائی کی جائے اور ضلع ٹنڈومحمدخان کو منشیات و سماجی برائیوں سے جلد از جلد پاک کیا جائے ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع ٹنڈومحمدخان کے رہنماؤں مولانا ابراہیم سومرو ، مولانا غلام محمد سومرو ، مولانا محمد رمضان سومرو ، عبدلبصیر بروہی ، سید منظور احمد شاہ اور شیر محمد رند نے اپنے پریس بیان میں ضلع ٹنڈومحمدخان میں منشیات کی سرعام فروخت اور فحاشی کے اڈوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ اپنے علاقوں کو نظر انداز کیا ہے ، منشیات کی سرعام فروخت جاری ہے اور انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے ، جوکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ فضل آباد ، باقر نظامانی ، راجو نظامانی کی سڑکیں زبوحالی کا شکار ہیں ،منتخب نمائندے ضلع ٹنڈومحمدخان میں ترقیاتی کام کرانے اور منشیات کی روک تھام پر عملی اقدامات کرنے کو تیار نہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ ضلع ٹنڈومحمدخان میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور ترقیاتی کام شروع کروائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :