لاہورہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو پی پی 78کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

منگل 14 اکتوبر 2014 18:27

لاہورہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو پی پی 78کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے الیکشن ٹربیونل کو پی پی 78کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا، لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو پی پی 78 سے ن لیگ کی ایم پی اے راشدہ یعقوب نے بتایا کہ الیکشن ٹربیونل کے روبرو احمد لدھیانوی کی جانب سے پی پی اٹھہتر کے الیکشن کو چیلنج کیاگیا جس میں موقف اختیار کیاگیا تھاکہ اس حلقہ میں دھاندلی ہوئی اور جبکہ جعلی ڈگری کی بنیاد پرالیکشن میں حصہ لیاگیا جبکہ اس پٹیشن میں دستاویزات تصدیق شدہ نہیں اور الیکشن ٹربیونل قانون کے تحت ایسی کسی پٹیشن پر فیصلہ نہیں سناسکتا جو تصدیق شدہ نہ ہو ں عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کوحتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا جس کے بعد کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :