اتنا بے بس کبھی نہیں ہوا، گورنربننا غلطی تھی: چوہدری سرور

منگل 14 اکتوبر 2014 19:25

اتنا بے بس کبھی نہیں ہوا، گورنربننا غلطی تھی: چوہدری سرور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2014ء)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ صوبے کا گورنر بننا ان کی بڑی غلطی تھی، انسان سے غلطی ہو جائے تو اس کو تسلیم کر لینی چاہئے لہذاٰ میں بھی تسلیم کرتا ہوں کہ ایک غلط فیصلہ تھالیکن اب میری گورنری باقی رہے یا نہ رہے میں ہمیشہ کے لئے پاکستان میں ہی رہوں گا۔

(جاری ہے)

ایک نجی چینل کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اٹھاوہویں ترمیم کے بعد گورنر بے اختیار ہو چکا ہے، میں خود کو اتنا بے بس کبھی محسوس نہیں کیا کیونکہ دراصل گورنر کے پاس بڑے گھر، گاڑی اور پروٹوکول کے سوا کوئی اختیار نہیں، صرف تعلیمی اداروں کے چانسلے کے اختیارات ہیں اور وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عمل کرنے کے سوا کوئی کام نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے ایسے تمام لوگوں کو اپنے اثاثے واپس ملک میں لانے چاہئیں تاہم بیرون ملک اثاثوں سے متعلق شریف برادران کا اپنا فیصلہ ہے۔