اقوام متحدہ کے فوجی مبصرکا لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

منگل 14 اکتوبر 2014 19:25

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرکا لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2014ء) پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر نے پاک بھارت سرحد پر لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران مبصر نے چارواہ، چپراڑ اور پوکھلیاں میں واقع دیہاتوں کے کے رہائشی مقامی لوگوں سے براہ راست معلومات لیں اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا۔

فوجی مبصر نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی بھی عیادت کی۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے رواں ماہ لائن آف کنٹرول پر 26 اور ورکنگ باؤنڈری پر 24 سرحدی خلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ ان واقعات میں 12 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے اور پاکستان اقوام متحدہ کی طرف سے اس پر سرحد کے دونوں اطراف کامعائنہ چاہتا ہے۔