پنجاب کی تمام جیلوں کے اندر اور اطراف میں سرچ آپریشن کا فیصلہ ‘ ذرائع

منگل 14 اکتوبر 2014 20:09

پنجاب کی تمام جیلوں کے اندر اور اطراف میں سرچ آپریشن کا فیصلہ ‘ ذرائع

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) کراچی میں سرنگ لگا کر جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد پنجاب کی تمام جیلوں کے اندر اور اطراف میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سرنگ لگا کر خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کامنصوبہ سامنے آنے کے بعد پنجاب میں ایسے کسی بھی ممکنہ واقعہ سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام جیلوں کے اندر اور اطراف میں سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تناظر میں جیلوں میں بند کالعدم تنظیموں سمیت دیگر خطرناک مجرموں کے بیرکوں کی سکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :