اٹھارہ ہزاری،طاہر القادری کا قصبہ روڈو سلطان سے گزرتے ” گو قادری گو“ کے نعروں سے استقبال

منگل 14 اکتوبر 2014 21:27

اٹھارہ ہزاری،طاہر القادری کا قصبہ روڈو سلطان سے گزرتے ” گو قادری گو“ ..

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری کا قصبہ روڈو سلطان(جھنگ) سے گزرتے ہوئے ” گو قادری گو“ کے نعروں سے استقبال عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا جہاں چوک اٹھارہ ہزاری میں والہانہ استقبال ہوا وہاں جب وہ یہاں سے گڑھ مہاراجہ جاتے ہوئے راستے میں قصبہ روڈو سلطان پہنچے تو وہاں مسلم لیگ(ن) اور اہلسنت والجماعت کے ملک ثاقب اسلم اور عمر خان کی قیادت میں اڈا پرپہلے سے جمع ساٹھ سے زائد مقامی کارکنان نے گو قادری گو کے نعرے لگائے جس پر ڈاکٹر طاہر القادری کے محافظوں نے گاڑی سے اتر کر ساتھ ساتھ چلتے ہوئے مظاہرین کو نعروں سے روکنے کی کوشش کی تو وہ طیش میں آ گئے اور محافظوں و مذکورہ کارکنان کے مابین تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا صورتحال کو دیکھتے ہوئے محافظ دوبارہ گاڑی میں سوار ہو گئے اور ڈاکٹر طاہر القادری کا قافلہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :