حساس ادروں کی پیپلزپارٹی کو کراچی میں اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ دن کی روشنی میں مکمل کرنے کی تجویز

منگل 14 اکتوبر 2014 21:54

حساس ادروں کی پیپلزپارٹی کو کراچی میں اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ دن کی روشنی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) حساس ادروں نے پیپلزپارٹی کو کراچی میں اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ دن کی روشنی میں مکمل کرنے کی تجویز دیدی، مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات سے بچنے کیلئے بلاول بھٹو کی جلسے سے واپسی غروب آفتاب سے پہلے یقینی بنائی جائے،حساس اداروں کی اطلاعات پروفاقی وزارت داخلہ اورمحکمہ داخلہ سندھ نے ایک بار پھر بلاول بھٹو پر حملے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو پرہونے والے ممکنہ حملوں اور اٹھارہ اکتوبر کے جلسے میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی گائیڈ لائن جاری کردی گئی ہے۔ حساس ادروں کی طرف سے اٹھارہ اکتوبر کا جلسہ دن کی روشنی میں مکمل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تجویز میں مزید کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کے بعد واپسی کے لئے رات میں سفر سے گریز کریں۔سیکیورٹی گائیڈ لائن میں تجویز کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات سے بچنے کیلئے بلاول بھٹو کی جلسے سے واپسی غروب آفتاب سے پہلے یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :