انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی صدارتی آڈیننس جاری

منگل 14 اکتوبر 2014 22:28

انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی صدارتی آڈیننس جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر۔2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابی فہرستوں اور حلقہ بندیوں سے متعلق دو اہم ترمیمی آڈیننس جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں میں تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کو منتقل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے یہ اختیارات لیکشن کمیشن کو منتقل کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ یہ دونوں کام مکمل کر کے جلد سے جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے تا کہ ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت قائم کی جا سکے۔