خوشگوار اورطویل ازدواجی زندگی کا راز سادہ انداز میں شادی کے ساتھ جڑا ہے، تحقیق

منگل 14 اکتوبر 2014 22:39

خوشگوار اورطویل ازدواجی زندگی کا راز سادہ انداز میں شادی کے ساتھ جڑا ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء ) ایک نئی تحقیق نے ثابت کیا کہ سادہ اور کم خرچ شادی کی تقریبات خوش گوار اور طویل ازدواجی زندگی کا سبب بن جاتی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے ایموری یونیورسٹی کے پروفیسرز ہوگو ایم میالون اور انیڈریو ایم فرانسز کی جانب سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ پر تعیش شادی کی تقریبات بعد میں ازدواجی زندگی میں کوئی کردار ادا نہیں کرتی بلکہ ایسے لوگ عموماً اچھی خوش گوار ازدواجی زندگی گزارنے سے محروم رہ جاتے ہیں جبکہ جو لوگ سادہ طریقے سے اس بندھن میں بنتے ان کا رشتہ نہ صرف زیادہ مضبوط رہتا ہے بلکہ ان میں طلاق کا تناسب بھی کم ہوتا ہے۔

مطالعہ کے بانی پروفیسر ہوگو کاکہنا تھا کہ شادی پر کم خرچ نوجوان جوڑے کو معاشی طور پر بھی سکون فراہم کرتا ہے جس کے باعث شادی کا بوجھ دماغ پر کم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تحقیق کے دوران ایک مکمل سروے کیا گیا جس میں 3151 امریکی شادی شدہ افراد سے سوالات کئے گئے، تحقیق کے بانیوں کا کہنا ہے کہ اس طرز کا یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں شادی پر ہونے والے خرچ اور ازدواجی زندگی کی طوالت کا جائزہ لیا گیا ہے،تحقیق کے مطابق جن خواتین کی شادی پر 20 ہزار ڈالر کا خرچہ ا?یا ان کے طلاق لینے کا تناسب 1.6 گنا زیادہ نکلا اور ان خواتین کے مقابلے میں جن کی شادی پر 5 ہزار سے لے کر 10 ہزار ڈالر کے درمیان خرچہ ا?یا ان میں طلاق کا رجحان بھی کم پایا گیا۔