بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج کہیں زیادہ طاقتورجواب دے سکتی ہے، مشرف

منگل 14 اکتوبر 2014 23:08

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاک فوج کہیں زیادہ طاقتورجواب دے سکتی ہے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سابق صدرپرویز مشرف نے کہاہے کہ نریندرمودی کاپاکستان مخالف چہرہ کھل کرسامنے آگیا ہے نوازشریف کے دماغ میں ہمیشہ فتور رہا ہے، عمران خان اور طاہرالقادری نے عوام کو جگا دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاک فوج اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتی ہے  شریف خاندان کے بھارت سے تعلقات میں ذاتی مفادات ہیں ملک ہاتھوں سے جارہا ہے اس کو بچانے کیلئے تبدیلی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے  جمہوریت کے حامی ہیں مگر ایسی جمہوریت کا کیا فائدہ جہاں ملک اور عوام کو داوٴ پر لگا دیا جائے دھرنوں نے قوم کو جگا دیا ہے گو نواز گو کے نعرے حکمرانوں کا پیچھا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :