وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں 8 مقامات سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:15

وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد میں 8 مقامات سے کنٹینرز ہٹا دیئے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ چوک سمیت شہر کے 8 مقامات پر لگے کنٹینرز ہٹا دیئے ہیں۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پی ٹی وی روڈ سیکرٹریٹ چوک ، فینسی گیٹ ، ریڈیو پاکستان چوک سے کنٹینرز ہٹا لئے گئے ہیں ۔ سرینا، کنوینشن سینٹر ، فرانس چوک اور ایوب سے بھی کنٹینرز ہٹا دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شاہراہ دستور کے علاوہ تمام مقامات سے کنٹینرز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کی جانب سے بھی کنٹینرز ہٹائے جانے کا حکم دیا گیا تھا ۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہراہ دستور کے علاوہ شہر کے تمام مقامات سے کنٹینرز ہٹا لئے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ دو ماہ قبل لانگ مارچ اور دھرنے روکنے کے لئے حکومت نے اسلام آباد میں 600 سے زائد کنٹینرز لگائے تھے ۔ ریڈ زون سمیت اسلام آباد کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا تھا۔