سرحد پر کشیدگی میں کمی کا انحصار پاکستان پرہے ‘ترجمان بھارتی وزارت خارجہ

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:45

سرحد پر کشیدگی میں کمی کا انحصار پاکستان پرہے ‘ترجمان بھارتی وزارت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ سرحد پر کشیدگی میں کمی کا انحصار پاکستان پرہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ سید اکبر الدین نے بتایا کہ سرحدوں پر کشیدگی میں کمی کا انحصار پاکستان پر ہے ‘پرامن اور تعمیری تعلقات کی رہ گزر اسلام آباد سے براستہ لاہور دہلی جاتی ہے۔ پاک بھارت تنازعات میں کسی تیسرے فریق کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سیداکبرالدین نے بھارت کی ازلی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرحدوں پر تشدد قبول نہیں کریگا سرحدوں پر کشیدگی میں کمی کا انحصار پاکستان پر ہے ‘ پاکستان فوری طورپر اقدامات کرے ۔ نیوز بریفنگ میں ترجمان نے کہاکہ پرامن اور تعمیری تعلقات کی رہ گزر اسلام آباد سے براستہ لاہور دہلی جاتی ہے ‘ پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے کسی تیسرے فریق کی ضرورت نہیں ۔بھارتی ترجمان نے یہ بھی واضح کردیا کہ بھارت سرحدی کشیدگی پر اقوام متحدہ کو بھی کسی خاطر میں نہیں لائے گا ۔ بھارتی عہدیدار کا کہناتھا کہ پاکستان کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط اس کاپراناحربہ ہے۔ اس قسم کے خطوط نہ پہلے کارآمد ثابت ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :