بھارتی ٹی وی چینل پر پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت

بدھ 15 اکتوبر 2014 12:59

بھارتی ٹی وی چینل پر پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء)بھارتی ٹی وی چینل پر پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت بڑھنے لگی۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، زی نیٹ ورک کے زندگی نامی چینل پر جو کچھ ماہ قبل شروع ہواتھا اب تک کئی پاکستانی ڈرامہ سیریل دکھائے جا چکے ہیں ، جن میں زندگی گلزار ہے اورمات شامل ہیں ، جنھیں، ذرائع کے مطابق، خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے دِن سے اِسی چینل پر مشہور ڈرامے ، ہمسفر کی پہلی قسط کا آغاز ہوا۔ ڈرامہ دیکھنے والے کئی ایک افراد نے کہا ہے کہ اِن ڈراموں میں زبان ، لباس ، رہن سہن ، انداز و بیان اور سوجھ بوجھ یکساں معلوم ہوتی ہیں۔