سانگھڑ پرائیویٹ اسپتال میں نوجوان کی فائرنگ‘ ڈاکٹر زخمی
بدھ 15 اکتوبر 2014 13:17
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) سانگھڑ شہر میں پرائیویٹ اسپتال میں خاصخیلی کے نوجوان کی فائرنگ‘ مریضوں میں خوف وہراس‘ شہریوں میں بھگدڑ پھیل گئی‘ ڈاکٹر زخمی‘ سول اسپتال داخل‘ ڈاکٹروں نے اپنے پرائیویٹ اسپتال بند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سانگھڑ شہر میں ڈاکٹر اللہ جڑیو وسان کے پرائیویٹ اسپتال پر خاصخیلی برادری کے نوجوان نے ہوائی فائرنگ توڑ پھوڑ ڈاکٹر عرفان وسان کو ڈنڈوں سے مار پیٹ کرکے زخمی کرکے فرار ہوگئے۔
ڈاکٹر کو سول اسپتال سانگھڑ داخل کیا گیا جس پر احتجاجاً اس کی حمایت میں نجی اسپتالز بند کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل خاصخیلی برادری لطیف حیدر کے بیٹے اور الہ جڑیو وسان کے بیٹوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے خاصخیلی برادری کے 3 نوجوانوں نے فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلایا۔(جاری ہے)
دونوں برادری نے سانگھڑ تھانہ میں این سی داخل کرا دی‘ سانگھڑ پولیس نے اللہ جڑیو وسان کی درخواست پر وکیل رضا محمد خاصخیلی کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے والد سلیمان خاصخیلی‘ ان کے ملازم دینو شیخ کو حراست میں لے لیا جس پر ڈسٹرکٹ بار سانگھڑ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
رضا محمد خاصخیلی کے والد سلیمان خاصخیلی کی گرفتاری پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا جس کی بنا پر کوئی کیس نہیں چل سکا۔ ایڈیشنل سیشن جج سانگھڑ کی عدالت میں پٹیشن داخل کردی جس پر عدالت نے سانگھڑ کے ایس ایچ او جمن کھوسو کو 16 ستمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ سانگھڑ کے پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ڈی آئی جی سندھ‘ ایس ایس پی سانگھڑ سے مطالبہ کیا کہ سانگھڑ میں امن وامان بحال کرایا جائے‘ غنڈہ گردی بند کرائی جائے‘ ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ پرائیویٹ اسپتالوں کی بندش سے شہریوں‘ دیہات کے مرد وخواتین‘ بچوں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.