Live Updates

سندھ نیشنل فرنٹ نے تحریک انصاف میں ضم ہونےکا فیصلہ کر لیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 14:38

سندھ نیشنل فرنٹ نے تحریک انصاف میں ضم ہونےکا فیصلہ کر لیا

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ ”ن“ میں ضم ہونے والی ممتاز بھٹوکی جماعت سندھ نیشنل فرنت کی ایگزیکٹو کمیٹی نے (ن) لیگ سے فوری علیحدگی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں ممتاز بھٹو کی رہائش گاہ پر سندھ نیشنل فرنٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میںکمیٹی نے پی ٹی آئی کی قیادت سے تمام معاملات طے کرنے کیلئے فیصلوں کا اختیار ممتاز بھٹو کو دے دیا،وہ آبائی شہر نوڈیرہ میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ممتاز بھٹو نے کہا کہ پورے ملک میں پیپلزپارٹی کا اس وقت جو جماعت مقابلہ کرسکتی ہے وہ صرف تحریک انصاف ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیں عزت و احترام دینے کی پوری یقین دہانی کرائی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات