ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے 300 کروڑ کا بزنس کر لیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 15:02

ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے 300 کروڑ کا بزنس کر لیا

بالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ریتک روشن کی فلم بینگ بینگ نے صرف بھارت میں اپنے ابتدائی گیارہ دنوں میں باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر کے سب کو حیران کر ڈالا ہے ، جب کہ مجموعی آمدنی 300 کروڑ ہو چکی۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے علاوہ اگر بیرون ممالک کے بزنس کو بھی شامل کیا جائے تو اس کی مجموعی آمدنی 300کروڑ روپے ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بینگ بینگ نے ریلیز ہونے کے پہلے گیارہ روز کے دوران اوور سیز مارکیٹ میں 70 کروڑ کما لئے تھے۔ یاد رہے کہ یہ فلم دو اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ ریتک روشن اور قطرینہ کیف کی یہ فلم بھارت کے علاوہ مشرق وسطیٰ ، برطانیہ ، امریکا ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور پاکستان میں بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔ یہ فلم 140 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی تھی ، اور اس سے دو گنا کما چکی ، جب کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ابھی کتنے کروڑ اور کمائے گی۔

متعلقہ عنوان :