این اے 149، جاوید ہاشمی خود ووٹ نہیں ڈال سکتے

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:36

این اے 149، جاوید ہاشمی خود ووٹ نہیں ڈال سکتے

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) 16اکتوبرجمعرات کو ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جہاں مستعفی ہونیوالے جاوید ہاشمی اور عامرڈوگرکے درمیان مقابلہ متوقع ہے لیکن خود جاوید ہاشمی ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

جاوید ہاشمی کے قریبی ذرائع نے بتایاکہ وہ لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں لیکن خود ووٹ نہیں ڈال سکتے کیونکہ اُن کا ووٹ آبائی حلقے این اے 148مخدوم رشید میں درج ہے اورشناختی کارڈ پر پتہ بھی وہی درج ہے ۔ ذرائع کاکہناتھاکہ پہلے وہیں سے جاوید ہاشمی الیکشن لڑتے تھے لیکن 2008ءسے این اے 149سے الیکشن لڑناشروع ہوکیا ، 2013ءاور پھر اب 2014ءمیں بھی ضمنی انتخاب لڑرہے ہیں لیکن اُن کا ووٹ این اے 148میں ہی تاحال درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :