خاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کا کیس ،سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:39

خاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کا کیس ،سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کے کیس میں اس کے سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار صغریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے سابق شوہر نے اس کے جسم میں ٹریکر کی چِپ نصب کرادی تھی۔ لیکن عدالت کے حکم کے باوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔ معزز عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد خاتون کے سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔