انگریزی کی وجہ سے باتوں میں ابہام پیداہوجاتاہے ہماری قوم کے لیے یہی انگریزی ہی مسئلہ ہے ۔ جواد ایس خواجہ

بدھ 15 اکتوبر 2014 18:21

انگریزی کی وجہ سے باتوں میں ابہام پیداہوجاتاہے ہماری قوم کے لیے یہی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء )سپریم کورٹ میں وزیراعظم نوازشریف نااہلی کیس میں تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاہے کہ فیصلہ انگریزی میں نہیں اردو میں دیں گے تاکہ قوم کوبھی پتہ چل سکے کہ عدالت نے کیافیصلہ دیاہے ،سابقہ آقاؤں کی زبان انگریزی کی وجہ سے باتوں میں ابہام پیداہوجاتاہے اور ہماری قوم کے لیے یہی انگریزی ہی مسئلہ ہے ۔

انھوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیے ہیں اس دوران فاضل جج نے درخواست گزاروں کوبھی اردو میں دلائل دینے کی ناصرف اجازت دے دی بلکہ یہ بھی کہ دیاکہ فیصلہ اردو میں جاری کیاجائیگا، جسٹس جواد ایس خواجہ پہلے بھی بہت سے مقدما ت کے فیصلے اردو میں جاری کرچکے ہیں ان کے اردو فیصلوں پرمشتمل ایک کتاب بھی منظرعام آچکی ہے ۔جس کی زبان انتہائی عام فہم اور سادہ ہے