Live Updates

فیصل آباد جلسہ: تحریک انصاف نے تاریخ تیسری بار تبدیل کر دی

بدھ 15 اکتوبر 2014 18:45

فیصل آباد جلسہ: تحریک انصاف نے تاریخ تیسری بار تبدیل کر دی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں جلسے کی تاریخ تیسری بار تبدیل کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان اب 24 اکتوبر کو جلسے سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے تحریک انصاف نے اعلان کیا تھا کہ جلسہ 23اکتوبر کو ہو گا تاہم بعد میں اس تاریخ کو تبدیل کر کے 25 اکتوبر کر دیا گیا تھا اور اس تاریخ کو بھی اب بدل دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کو دھوبی گھاٹ پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا تھا کیونکہ 25 اکتوبر کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا بھی امکان ہے اور دھوبی گھاٹ اسٹیڈیم کے سامنے امام بارگاہ موجود ہے، جس کے بعد تحریک انصاف نے جلسے کی تاریخ 25 سے تبدیل کر کے 24 اکتوبر کر دی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات