مودی کا پاکستان کیخلاف وحشیانہ پلان ،برطانوی میڈیا نے پردہ چاک کردیا، انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا کر دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے،رپورٹ

بدھ 15 اکتوبر 2014 18:54

مودی کا پاکستان کیخلاف وحشیانہ پلان ،برطانوی میڈیا نے پردہ چاک کردیا، ..

لندنٌ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) برطانوی میڈیا نے کہا ہے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہی ہے، انتہا پسند مودی سرکار پاکستان کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچا کر دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کی ذمہ دار انتہا پسند مودی سرکار ہے اور دونوں ملکوں کے فوجی حکام اور دہلی میں سرکاری اہلکاروں نے کہا کہ سرحد پار جارحیت کی ذمہ دار ہندوتوا کی پیروکار نریندر مودی کی سرکار ہے، مودی نے سرحد پر تعینات افسران کو صاف اور واضح ہدایات کی ہیں پاکستان کو گہرا اور بھاری نقصان پہنچایا جائے۔

برطانوی میڈیاکے مطابق مئی میں حکومت سنبھالنے والے مودی نے فوج کو کھلی چھٹی دی ہے جسکا مقصد پاکستان پر برتری ثابت کرنا ہے، جارحانہ حکمت عملی قومی سلامتی کے مشیر اور سابق انٹیلی جنس افسر اجیت د?ل کی ذہنی اختراع ہے، تاہم مودی کو اندازہ نہیں ہے کہ یہ پالیسی خود ان کیلئے کتنی نقصان دہ ہے، غیرملکی ہی نہیں پراپیگنڈا میں ماہر بھارتی میڈیا بھی مودی سرکار کے وحشی روئیے پر حیران و پریشان ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ دل و دماغ کو ٹھنڈا رکھے، مودی کی جارحانہ پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری متاثر ہوگی بلکہ مقبوضہ کشمیر میں شورش میں اضافہ اور علیحدگی کی تحریک بھی زور پکڑے گی۔

متعلقہ عنوان :