ویسٹ انڈیز کا آف سپنر ثقلین مشتاق سے رابطہ ، دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی درخواست کردی

بدھ 15 اکتوبر 2014 20:31

ویسٹ انڈیز کا آف سپنر ثقلین مشتاق سے رابطہ ، دوبارہ خدمات حاصل کرنے ..

بارباڈوس، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا ایک مرتبہ پھر سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق سے رابطہ ، دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی درخواست کردی ، ثقلین مشتاق ان دنوں پی سی بی کے مطالبے پر سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کرنے کیلئے کام کررہے ہیں ، پی سی بی کے ساتھ ان کا معاہدہ 25اکتوبر تک ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی درخواست کے حوالے سے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اس وقت پی سی بی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کروانے پر کام کررہا ہوں کوشش ہے جلد سے جلد اجمل کا باؤلنگ ایکشن درست کروا کر ان کا دوبارہ ٹیسٹ کروا کر آئی سی سی کلیئر کرایا جائے میرا پی سی بی کے ساتھ پچیس اکتوبر تک معاہدہ ہے اس میں مزید توسیع کرنے یا نہ کرنے کا اختیار پی سی بی کے ساتھ ہے ۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر بات پچیس اکتوبر کو معاہدے کے اختتام کے بعد کرونگا ۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء سے قبل آف اسپنر سنیل نارائن اور دیگر سپنرز کی تربیت کیلئے ثقلین مشتاق کی دوبارہ خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ورلڈ کپ سے قبل باؤلنگ کے شعبے کو مضبوط کیا جاسکے ۔