Live Updates

تحریک انصاف ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل جلد شروع ہوگا،سردار ایاز صادق

بدھ 15 اکتوبر 2014 21:17

تحریک انصاف ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل جلد شروع ہوگا،سردار ایاز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا عمل جلد شروع ہوگا، شادی کی تقریب یا ریسٹورنٹ میں استعفیٰ منظور نہیں کئے جاسکتے۔ میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہ اکہ تحریک انصاف کے ارکان اکٹھے آئے یا الگ، تصدیق الگ الگ ہی ہوگی، تصدیق کا عمل مکمل ہوتے ہی استعفیٰ منظور کرلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آخری وقت تک خواہش ہے کہ معاملات جمہوری انداز سے حل ہو جائیں، ارکان کو دوبارہ آنے کا جلد نوٹس بھیج دیا جائے گا، کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ یہ تصدیق کرنی ہے کہ ہر رکن نے استعفیٰ رضا کارانہ طور پر دیا یا نہیں۔سپیکر نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی مدت پچیس اکتوبرتک ختم ہوجائے گی تاہم حکومت نے کمیٹی کی مدت میں توسیع کے لئے ابھی تک کوئی درخواست نہیں کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :