خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کوخط ارسال کرنے کافیصلہ کرلیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 21:32

خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کوخط ارسال کرنے کافیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کوخط ارسال کرینگے،خط کے متن کے مطابق حکومت صوبے میں کسی بھی وقت بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں، صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان کے مطابق الیکشن کمیشن کوخط کیلئے آج وزیراعلی کوسمری ارسال کررہاہوں،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کیلئے جوتاریخ تجویزکرے ہم تیارہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔