خیبرپختونخوا میں غیرمعیاری ٹرانسفارمرکی تنصیب کاانکشاف

بدھ 15 اکتوبر 2014 21:32

خیبرپختونخوا میں غیرمعیاری ٹرانسفارمرکی تنصیب کاانکشاف

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) خیبرپختونخوا میں غیرمعیاری ٹرانسفارمرکی تنصیب کاانکشاف ہواہے ،نیب نے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا ہے نیب خیبرپختونخواذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا نے ایم ایس مدینہ کے مالک افتخارحسین کوحراست میں لے لیاہے،افتخارحسین پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کوغیرمعیاری ٹرانسفارمر مہیا کرنے کاالزام ہے ،غیرمعیاری ٹرانسفارمر ضلع نوشہرہ میں مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق فراہم کردہ ٹرانسفارمر میں درجنوں آج بھی بااثرافراد کے حجروں میں پڑے ہیں،ملزم کوآج احتساب عدالت میں پیش کیاجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :