کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات نے ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑنا شروع کر دیا

بدھ 15 اکتوبر 2014 21:41

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات نے ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑنا شروع کر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات نے ایک مرتبہ پھر سے زور پکڑنا شروع کر دیا ہے۔ بھتہ مافیا پرچی کے بجائے ایس ایم ایس کا استعمال کر رہی ہے۔ شہر کا تاجر ایک مرتبہ پھر ملک بدر ہونے کی سوچ رہا ہے۔شہر قائد میں بھتہ خوروں نے عید گزارتے ہی اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔ بھتہ خور جو پہلے ہاتھ سے لکھ کر بھتے کی پرچیاں بھیجا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

اب زیادہ انحصار ایس ایم ایس پر کر رہے ہیں کیونکہ غیر رجسٹرڈ سمز کا پتہ لگانے میں پولیس کو کئی گنا محنت کرنا پڑتی ہے۔ صدر کراچی چیمبر افتخار وہرہ کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کے دکاندار مارکیٹوں سے بھتہ جمع کر کے پہنچا دیتے ہیں جس سے ابتداء میں بھتہ کے واقعات میں کچھ کمی واقع ہوئی لیکن عید کے بعد بھتے کی پرچیوں کا بڑھ جانے سے ملک بدر ہونے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔ صورتحال کی بڑی وجہ غیر رجسٹرڈ سمز ہے جس کی روک تھام کے لئے حکومت کم ہی سنجیدہ نظر آتی ہے۔ نتائج دینے والی پولیس ٹیم کا بدلنا دوسری اہم وجہ ہے۔ پولیس اور رینجرز نے بھتہ خوری کے سدباب کے لئے جس شکنجے کو کسا تھا اسکی گرفت اب ڈھیلی پڑ رہی ہے

متعلقہ عنوان :