لاہور:زیر تربیت خاتون سی ایس پی آفیسر نے خود سوزی کر لی

بدھ 15 اکتوبر 2014 22:14

لاہور:زیر تربیت خاتون سی ایس پی آفیسر نے خود سوزی کر لی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2014ء)لاہورکے علاقے گلبرگ میں گورو مانگٹ روڈ پر زیر تربیت سی ایس پی خاتون آفیسر نے مبینہ طورپر خود سوزی کرلی ہے۔گرلز ہاسٹل میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نبیہہ چوہدری نامی لڑکی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر خودسوزی کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے کہا ہے کہ موقع سےملنے والےشواہدفرانزک لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں، فرانزک رپورٹ آنےاورگواہوں کےبیانات کےبعدپولیس اپنی رپورٹ دے گی۔ عمرورک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں خود کشی کے اشارےملےہیں، سی ایس پی آفیسرنےملازم کےذرائع پٹرول منگوایاتھا، ہلاکت کےوقت کمرے کا دروازہ اندر سے بند تھا۔