لوکل گورنمنٹ آرڈیننس، گورنر پنجاب نے دستخط کر دیئے

بدھ 15 اکتوبر 2014 22:14

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس، گورنر پنجاب نے دستخط کر دیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لوکل گورنمنٹ آرڈینینس 2014 آرڈ پر دستخط کر دیئے۔ بلدیاتی انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیدیا گیا۔ پنجاب حکومت نے آرڈیننس جاری کر دیا۔حکومت پنجاب کے آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن کو میونسپل کمیٹیوں، کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں میں حلقہ بندیوں کا اختیار حاصل ہوگا۔

ترمیمی آرڈیننس الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کا بھی اختیار دے گا جبکہ ان انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنا بھی الیکشن کمیشن کی ہی ذمہ داری ہو گی۔ الیکشن کمیشن میونسپل کمیٹیوں کے جنرل سیٹوں کے لئے وارڈز تشکیل دے گا اور یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں بھی کر سکے گا ۔

(جاری ہے)

حلقہ بندیوں کے تنازعات کے معاملات کو وفاقی قانون کے تحت دیکھا جائے گا۔

ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں پر اعتراضات اپیل کرنے کا طریقہ ،اپیل کون سنے گا اس سمیت دیگر تمام معاملات وفاقی قانون کے تحت طے ہوں گے ۔ حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کے باقی تمام معاملات وفاقی قانون بابت حلقہ بندی و انتخابی فہرست مجریہ 1974 کے تحت طے ہوں گے۔ انتخابات کرانے کا پہلے ہی اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے اب اس آرڈنیننس سے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کا اختیار پنجاب حکومت سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہو جائے گا۔ پنجاب حکومت نے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ہدایات کے بعد کیا ۔

متعلقہ عنوان :