نیپال ، ہمالیہ کی پہاڑ پر برف کے طوفان میں پھنس جانے سے 17 کوہ پیما ہلاک، 100 لاپتہ

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:17

نیپال ، ہمالیہ کی پہاڑ پر برف کے طوفان میں پھنس جانے سے 17 کوہ پیما ہلاک، ..

کھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ہمالیہ کی پہاڑ پر برفانی طوفان کی زد میں آکر 9 غیر ملکیوں سمیت 17 کوہ پیما ہلاک اور 100 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپالی حکام نے بتایا ہے کہ 150 سے زائد کوہ پیما اور گائیڈز ہمالیہ پہاڑ پر اپنی مہم پر روانہ ہوئے لیکن جلد ہی برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خراب موسم اور طوفان کیباعث بروقت امدادی کاروائیاں شروع نہ کی جاسکیں تاہم جب موسم کچھ بہتر ہوا تو فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور اب تک 17 کوہ پیما کی لاشیں نکا لی جاچکی ہیں جب کہ 22 کو زندہ بچا لیا گیا تاہم ابھی بھی 100 کے قریب افراد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں موسم بہتر ہونے کی وجہ سے ہزاروں کوہ پیما نیپال کے راستے ہمالیہ کی پہاڑ کا رخ کرتے ہیں تاہم طوفان کے باعث موسم اچانک خراب ہوگیا اور کوہ پیماوٴں کو بڑے جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :