بولنگ ایکشن پر پابندی سعید اجمل 20 ڈگری تک بولنگ کرنے لگ گئے

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:26

بولنگ ایکشن پر پابندی سعید اجمل 20 ڈگری تک بولنگ کرنے لگ گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کا حصہ بننے کے لیئے سعید اجمل نے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں۔ قومی اسپنر کافی حد تک اپنے نئے ایکشن کے عادی ہو چکے ہیں اور زرائع کے مطابق اس ایکشن کے ساتھ سعید اجمل روزانہ بیس اوورز کراتے ہیں۔ اکیڈمی میں ٹریینگ کے بعد کوچز ثقلین مشتاق اور محمد اکرم پہلے سعید اجمل کو قذافی اسٹیڈیم لائے ہیں جہاں انہوں نے انجری سے نجات پانے والے محمد حفیظ کو باولنگ کرائی۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان بتا چکے ہیں کہ سعید اجمل کے بازو کا خم بیس ڈگری سے بھی کم رہ گیا ہے جب کہ ا?ئی سی سی کی جانب سے کوئی بھی باولر پندرہ ڈگری تک بال کرا سکتا ہے۔ پی سی بی کے مطابق سعید اجمل پر مزید دس روز تک کام کیا جائے گا جس کے بعد قومی اسپنر کے ایکشن کا انگلینڈ میں معائنہ کرا کے انہیں ا?ئی سی سی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا نے سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے لیے گئے بائیو مکینک ٹیسٹ پر تحفظات ظاہر کر دیے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ آئی سی سی نے جو ٹیسٹ لیا وہ درست نہیں۔ سعید اجمل جہاں سے بولنگ کراتے ہیں ایکشن اسی زاویے سے چیک کرنا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ اس لیے یو ڈبلیو اے نے سعید اجمل پر عائد پابندی کو بھی غلط قرار دیا ہے۔