فہد مصطفیٰ پاکستان کے نئے فلمی سپر اسٹارکے طور پر سامنے آگئے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 11:54

فہد مصطفیٰ پاکستان کے نئے فلمی سپر اسٹارکے طور پر سامنے آگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) فہد مصطفیٰ کا اداکاری سے شروع ہونے والا سفر اب تک بہت روانی سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔ٹیلیویژن اسٹار کی حیثیت سے انڈسٹری میں قدم رکھنے والے فہد مصطفیٰ نے پروڈکشن، گیم شو کی میزبانی اور اب اپنی پہلی فلم”نامعلوم افراد“ کے ذریعے بھی خود کو منوایا ہے اور ان کی یہ فلم باکس آفس پر بہت اچھی جا رہی ہے۔

ان اسٹیپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے 31 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کے آگے بڑھتے کریئر کے لیے فلمیں کرنا تو یقینی تھا اور میرا ماننا ہے کہ میں اداکاروں کی اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جنہوں نے اچھے ڈراموں کے ذریعے ٹی وی انڈسٹری کو دوبارہ بحال ہونے میں مدد دی، ہم نے پاکستانی ڈراموں کا تصور بدل دیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اب فلمی صنعت کو اسی طرح اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی پروڈکشن میں اپنے کردار کے حوالے سے موجود غلط فہمیوں کو کلئیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں شان نہیں کوئی پروڈیوسر مجھ پر اپنی دولت لٹانے کے لیے تیار نہیں ہوگا، یہ آپ کا کام ہے جو خود اپنی زبان سے بولتا ہے اور یہی وجہ ہے میں نے اس فلم کو اپنا سو فیصد دیا، میں نے اسے پروڈیوس نہیں کیا، مگر کسی بھی اداکار سے پہلے سیٹس پر پہنچتا تھا اور کوئی سین نہ ہونے کے باوجود بہت دیر تک وہاں رہتا تھا کیونکہ مجھے اس پراجیکٹ سے بہت زیادہ امیدیں تھیں۔

ماہرہ خان کی طرح ”نامعلوم افراد“ کے اسٹار بھی اپنے پاس آنے والے ہر پراجیکٹ کے لیے تیار نہیں "اس فلم سے پہلے مجھے”آپریشن 021“ اور ڈیلٹا، ایکو، فوکس ٹروٹ کی بھی پیشکش ہوئی تھی، مگر جہاد پر فلمیں میرے مزاج کے مطابق نہیں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ میری وجہ سے فلموں کو دیکھیں اس لیے نہیں کیونکہ ان میں حب الوطنی کا عنصر موجود ہو۔

متعلقہ عنوان :