دبئی میں برج الخلیفہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 12:10

دبئی میں برج الخلیفہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) دبئی میں برج الخلیفہ نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا، دنیا کے بلند ترین ٹاور کی 148 ویں منزل پرشیشے کا چبوترا سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

163 منزلہ برج خلیفہ کی عمارت پر زمین سے پانچ سو پچپن میٹر کی بلندی پر شیشے کا چبوترہ تعمیر کیا گیا جہاں سیاح شہر کا وسیع مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے اسے دنیا کے بلند ترین چبوترے کے طور پر درج کرلیا اس سے قبل شیشے کا ایسا ہی کمرہ ایک سو اٹھائیس ویں منزل پر تھا جہاں گذشتہ برس 19 لاکھ سیاح آئے