اداکاری میں سفارش چل سکتی ہے مگر گلوکاری میں کسی کی پرچی کام نہیں آتی ‘ نرمل شاہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:17

اداکاری میں سفارش چل سکتی ہے مگر گلوکاری میں کسی کی پرچی کام نہیں آتی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) گلوکارہ نرمل شاہ نے کہاہے کہ اداکاری میں سفارش چل سکتی ہے مگر گلوکاری ایک ایسا فن ہے جس میں کسی کی پرچی کام نہیں آتی ، اس میں گلوکار کو اپنی صلاحیتیں منوانے کے لئے سخت ریاضت کرنی پڑی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ پیدائشی گلوکار ہوتے ہیں مگر میں سمجھتی ہوں کہ استاد کے بغیر کوئی بھی اچھا گلوکار نہیں بن سکتا ، اس کے لئے گلوکار کو اپنا خون جگر دینا پڑتا ہے ۔

نرمل شاہ نے کہا کہ میں گائیکی کے میدان میں خود کو ایک طالبہ سمجھتی ہوں اور مجھے جو کوئی بھی سینئر اچھا مشورہ دیتا ہے تو میں اس پر ضرور عمل کرتی ہوں ۔ ملکہ ترنم نور جہاں ، زبیدہ بیگم ، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خاں میرے پسندیدہ گلوکار ہیں مجھے اس صدی میں ان کا کوئی متبادل نظر نہیں آتا ۔