حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئینگے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:09

حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء ) انڈین چیمپنز لیگ میں بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے کے بعدپی سی بی کے بایو میکنکس ماہرین نے آف اسپنر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو کلیئر کردیا ہے۔انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں بولنگ کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے آل راونڈرمحمد حفیظ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم مزید ایک دن بعد ڈاکٹروں کی آبزرویشن میں رہنے کے بعد انہیں آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے لئے کلیئر کیا جائے گا۔حفیظ نے نیٹ پر بولنگ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی تکلیف کی شکایت نہیں کی۔قومی اکیڈمی میں ماہرین نے ان کے بولنگ ایکشن کا بھی کیمروں کے سامنے تجزیہ کیا اور ان کے بولنگ ایکشن کو کلیئر کردیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں محمد حفیظ نے بائیں ہاتھ پر پانچ ٹانکے ا?ئے تھے۔پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حفیظ بدستور آبزرویشن میں ہیں اور امید ہے کہ ڈاکٹر اوپنر کو ٹیسٹ سیریز کے لئے کلیئر کردیں گے۔پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز کے لئے 19ممکنہ کھلاڑیوں میں حفیظ کو بھی شامل کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :