مشرقی سرحد کی صورتحال ، سول و عسکری قیادت کااعلیٰ سطحی اجلاس

جمعرات 16 اکتوبر 2014 14:57

مشرقی سرحد کی صورتحال ، سول و عسکری قیادت کااعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سول و عسکری قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی ،جوائنٹ چیفس آف جنرل سٹاف کمیٹی ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان شریک ہیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں ملکی اورعلاقائی سلامتی ، مغربی اور بالخصوص مشرقی سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔