واپڈانے لاہور میں سستی بجلی پیدا کرنے والے دو پاور پلانٹس کو نادہندہ قرار دے کر ان کی بجلی کاٹ دی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 16:00

واپڈانے لاہور میں سستی بجلی پیدا کرنے والے دو پاور پلانٹس کو نادہندہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 اکتوبر۔2014ء) پانی و بجلی کے ترقیاتی ادارے(واپڈا )نے سستی بجلی پیدا کرنے والے دو پاور پلانٹس کو نادہندہ قرار دے کر ان کی بجلی کاٹ دی ہے،جبکہ پلانٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ بعد 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سکریپ بن جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک اس وقت بجلی کے سنگین بحران کا شکار ہے،اور اس صورت حال نے معاشی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا۔

توانائی بحران سے نمٹنے اور سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر بھی میدان میں آیا۔ رائے ونڈ روڈ پر جاپان پاور اور سیپکول پاور ہاوسز قائم کئے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واپڈا نے ان سے 230 میگا واٹ بجلی لینے کی بجائے پاور ہاوسز کے میٹر کاٹ دیئے ہیں۔ جاپان پاور ہاوس کے چیف ایگزیکٹو امجد اعوان کہتے ہیں کہ دونوں پاور ہاوس چل جائیں تو لاہور کی لوڈشیڈنگ میں کئی گھنٹے کی کمی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی امپورٹ بل نہ دینے پر پاور پلانٹس کے میٹر کاٹے گئے، حکومتی سطح پر بات چیت سے ہی ان کی بحالی ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے لئے ان بند پاور ہاوسز کو فوری چلایا جائے ا س سے نہ صرف سارفین کو بجلی میسر آئے گی بلکہ عالمی سطح پر اس سیکٹر مین سرمایہ کاری کے لئے مثبت پیغام بھی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :