پاکستانی میڈیا نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا

جمعرات 16 اکتوبر 2014 17:18

پاکستانی میڈیا نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)انتخابات 2013ءمیں بہترین ”کمال“ کے بعد میڈیا نے ضمنی انتخابات میں بھی کمال ”پھرتی“ کا مظاہرہ کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے اور پولنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے ہی نتائج دکھانا شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے میں ابھی 10 منٹ باقی تھے کہ تقریباً تمام ٹی وی چینلز نے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج دکھانا شروع کر دیئے۔

اس عمل سے جہاں میڈیا کی پھرتی ظاہر ہوتی ہے وہیں غیر ذمہ داری کا تاثر بھی پیدا ہوتا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے اقدامات پر مختلف مکتبہ فکر کے لوگ سوال اٹھا چکے ہیں کہ پولنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے نتائج کیسے حاصل کئے جا سکتے ہیں کیونکہ ووٹوں کی گنتی تو بہرحال پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ہی شروع کی جا تی ہے۔