این اے 149: 56پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، عامر ڈوگر 9958 ووٹوں کے ساتھ آگے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 18:33

این اے 149: 56پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ، عامر ڈوگر 9958 ووٹوں کے ساتھ ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق 286 میں سے 56 پولنگ سٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں جن کے مطابق آزاد امیدوار عامر ڈوگر جنہیں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، 9958 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار جاوید جنہیں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل ہے، 6777 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔