Live Updates

عمران خان ناتجربے کار سیاستدان ہیں، ان کی نظر میں غریب عوام بھیڑ بکریاں ہیں انہیں تو برگر اور ناچنے گانے والے لوگ چاہیئے ہیں،خورشید شاہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:08

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ناتجربے کار سیاستدان ہیں ان کی نظر میں غریب عوام بھیڑ بکریاں ہیں انہیں تو برگر اور ناچنے گانے والے لوگ چائیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ رات سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو جھوٹ پر چلا رہے ہیں وہ بڑے گھر میں پیدا ہوئے ہیں انہیں غریبوں کا کوئی احساس نہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ بھٹو کی مقبولیت ہوئی اور غریب لوگ باہر نکلے تو اس وقت بھی یہ کہا گیا کہ ننگے پاؤ ں ‘ ان پڑھ اور غریب لوگ ہیں ‘ ان کو کیا پتہ سیاست کا پھر پتہ چلا کہ غریبوں اور ان پڑھ کی سلیکشن ‘ اور مزدوروں کی وہ بھٹو دنیا کا مانا ہوا سیاستدان ثابت ہوا جبکہ عمران خان کو برگر اور ناچنے گانے والے لوگ پسند ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کہ ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں انہوں نے کاہ کہ سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر ہے میں نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے الیکشن ریفارمز کے ساتھ الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کیلئے بھی ریفارمز کا مشورہ دیا ہے جس کیلئے کمیٹی بھی بیٹھی ہے نواز شریف کو کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے گزارش کروں گا کہ ہمیں مہلت دی جائے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی ایک ماہ کی مہلت لے چکے ہیںآ پ مزید لینا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے تھریڈ کے حوالے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کی حفاظت کریگا جبکہ اثاثے جمع نہ کرنے کے باعث معطل ہونے والے 212 ارکان میں میرا نام شامل نہیں کافی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات