Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے ایک سواٹھارہ کا مکمل ریکارڈ نادار کو نہ بھجوانے کیخلاف دائر درخواست پر ریٹرننگ آفیسر اور تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کونوٹسز جاری کردئیے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:15

لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے ایک سواٹھارہ کا مکمل ریکارڈ نادار کو نہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے ایک سواٹھارہ کا مکمل ریکارڈ نادار کو نہ بھجوانے کیخلاف دائر درخواست پر ریٹرننگ آفیسر اور تحریک انصاف کے امیدوار حامد زمان کونوٹسز جاری کردئیے۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی جانب سے بتایاگیاکہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق چھپانے کے لیے الیکشن ٹربیونل کے حکم کے باجوود ناداراکو تصدیق کے لیے مکمل ریکارڈ نہیں بھجوایاجس کے باعث نادرا کی جانب سے بتائے گئے اعدادوشمار سے ابہام پیدا ہورہاہے جبکہ مزید ایک سوپینتالیس بیگ برآمد ہوئے جنہیں تصدیق کے لیے نادرا کو نہیں بھجوایاجارہے عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسرکو نوٹسز جاری کر کے سات روز میں جواب طلب کرلیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :