Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے آج سرگودھا میں ہونیوالے جلسہ عام کیلئے سرگودھا اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ نے اور حفاظتی جنگلے کاٹنے کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:18

پاکستان تحریک انصاف کے آج سرگودھا میں ہونیوالے جلسہ عام کیلئے سرگودھا ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے آج سرگودھا میں ہونیوالے جلسہ عام کیلئے سرگودھا اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ نے اور حفاظتی جنگلے کاٹنے کا پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے سپورٹس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی باہمی مشاورت سے سرگودھا اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ کر گیٹ کشادہ کرنے اور مختلف مقامات پر لگے حفاظتی جنگلے کاٹ دیئے گئے جس سے اسٹیڈیم کی خوبصورتی تباہ ہوئی جبکہ اسٹیڈیم کے اندر بڑے بڑے کنٹینر لے جانے پر گراؤنڈ کی حالت بھی خراب ہوئی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانے کرکٹ بورڈ نے سپورٹس آفیسر سرگودھا دیواریں توڑنے‘ حفاظتی جنگلے کاٹنے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات