شاہ محمودقریشی نے عامرڈوگرکے مستقبل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی

جمعرات 16 اکتوبر 2014 23:19

شاہ محمودقریشی نے عامرڈوگرکے مستقبل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149ملتان ٹوکے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایتی امیدوارملک عامرڈوگرکی جیت کے بعدپی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے میڈیاسے بات چیت کے دوران جیتنے والے امیدوارعامرڈوگرکے مستقبل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اورنہ ہی یہ تذکرہ کیاکہ پی ٹی آئی اب عامر ڈوگرکوقومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھوائے گی یاحلف اٹھانے کے بعداستعفیٰ دلوائے گی جبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے اپنی بات چیت کے دوران اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے چکاہوں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مخدوم شاہ محمودقریشی نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں کی ۔