Live Updates

پی ٹی آئی جلسہ،اسٹیج اور بنائی گئی سیڑھی ہل رہےہیں،ڈی سی او

جمعہ 17 اکتوبر 2014 11:47

پی ٹی آئی جلسہ،اسٹیج اور بنائی گئی سیڑھی ہل رہےہیں،ڈی سی او

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) ڈی سی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے آج ہونے والے جلسے کے اسٹیج کا جائزہ لیا گیا، تاہم اسٹیج کیلئے بنائی گئی سیڑھی اور دیگر انتظامات انتہائی ناقص ہیں، جس سے کسی بھی لمحے کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں آج سونامی کی لہریں طوفان مچانے کو بے تاب ہیں، جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے، تو دوسری جانب انتظامیہ بھی اپنی جانب سے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئی ہے، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق ڈی سی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ اسٹیج کے اطراف کا کنٹرول سنبھالنا ہماری ذمہ داری ہے، تحریری معاہدے کے تحت اسٹیج کا کنٹرول پی ٹی آئی سنبھالے گی۔

ڈی سی او کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیج کیلئے بنائی گئی سیڑھی اور دیگر انتظامات سے مطمئن نہیں، سیڑھی اور اسٹیج مضبوط نہیں بلکہ ہل رہے ہیں، پی ٹی آئی کو انتہائی ناقص انتظامات سے آگاہ کر دیا ہے کہ آپ کے انتظامات ناقص ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات