Live Updates

تحریک انصاف آج سرگودھا میں عوامی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:01

تحریک انصاف آج سرگودھا میں عوامی طاقت کے مظاہرے کیلئے تیار

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کا سونامی جمعہ کو سرگودھا سے ٹکرائے گا۔ کپتان کے مقامی کھلاڑی جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسٹیج کی تیاری کے لیے کنٹینر اسٹیڈیم میں پہنچ چکے ہیں۔ سیکورٹی صورتحال اور بھگدڑ کے پیش نظر اسپورٹس اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ کر بتیس بتیس فٹ کے دو راستے بنا دیئے گئے۔ گراؤنڈ کے گرد لگے لوہے کے جنگلے بھی ہٹا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں کے لیے الگ الگ گیٹ بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین کےلئے الگ گیٹ بنایا گیا ہے۔ پنڈال میں پینے کے پانی کے علاوہ طبی امداد کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جا رہا ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پی ٹی آئی کےاسٹالز سج گئے ہیں جہاں کارکنوں کو جھنڈے، بیجز اور کیپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ لاہور اور ملتان کی طرح سرگودھا کا جلسہ بھی تاریخی ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :