ہم امریکہ سمیت کسی کے کہنے پرفضل الرحمن خلیل سمیت کسی بھی محب وطن شہری کیخلاف کاروائی نہیں کرسکتے‘وزیر داخلہ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 12:09

ہم امریکہ سمیت کسی کے کہنے پرفضل الرحمن خلیل سمیت کسی بھی محب وطن شہری ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ انصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل محب وطن پاکستانی شہری ہیں جن کوہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان ایک آزاداورخودمختارملک ہے ہم امریکہ سمیت کسی کے کہنے پرفضل الرحمن خلیل سمیت کسی بھی محب وطن شہری کے خلاف بھی کاروائی نہیں کرسکتے- مولانافضل الرحمن خلیل اپنے ملک میں مکمل طورپرآزادہیں -جمعتہ المبارک کو انصار الامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انصارالامہ کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل سے ملاقات کے دوران کیا اس موقعہ پرتقریب میں موجود مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ ظفرالحق ،ملک ابرار،راجہ اشفاق سرور ،حنیف عباسی ،زمردخان ،مولانامحمداحمدلدھیانوی ،مولانامعاویہ اعظم ،ظفربختاوری ودیگرنے بھی مولانافض الرحمن خلیل سے ملاقات کی اورامریکی پابندیوں والزمات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی.

قبل ازیں جب وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورمولانافضل الرحمن خلیل کی ملاقات ہوئی توچوہدری نثارعلی نے مسکراتے ہوئے اورخوشگواراندازمیں ان کے ساتھ ہاتھ ملایااورکہاکہ مولانافضل الرحمن خلیل ہمارے ملک کی قابل قدرشخصیت ہیں ان کی ملک کے لیے خدمات کوعزت اورتوقیرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے پاکستان ایک آزاداورخودمختارریاست ہے پاکستان امریکہ یاکسی کے کہنے پرملک کے کسی بھی محب وطن شخص کے خلاف کاروائی نہیں کی جاسکتی اس موقعہ پرانصارالامہ پاکستان کے سربراہ مولانافضل الرحمن خلیل نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں پاکستانی ہونے پرفخرہے دفاع پا کستان اورتحفظ پاکستان کے لیے ہم نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں آئندہ بھی قربانیاں دیں گے امریکہ ہمیں چین کے خلاف لڑائی کے لیے اکسارہاتھا انکارپرخلاف ہوگیاہے امریکہ کی پابندیاں غیرقانونی ہیں حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ امریکی مطالبات کومستردکیاہے جوقوم کے لیے حوصلے کی بات ہے ہم پاکستان کے آئین اورقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے -

متعلقہ عنوان :