آم پرپابندی کا یورپی انتباہ، وفاقی وزارت تجارت بالآخر جاگ گئی
جمعہ 17 اکتوبر 2014 14:12
اسلا م آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزارت تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم اور دیگر پھل سبزیوں پر پابندی کی وارننگ 2ماہ سے زائد عرصے کی تاخیر کے بعد ایف پی سی سی آئی کے ذریعے متعلقہ ٹریڈ باڈیز تک پہنچاکر بیوروکریسی کی پھرتیوں کا ایک اور اعلیٰ ریکارڈ قائم کردیا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی آم میں فروٹ فلائی کی موجودگی کی صورت میں ایکسپورٹ پر پابندی کی وارننگ مئی کے مہینے میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذریعے پاکستانی ایکسپورٹرز تک پہنچ گئی تھی جس پر پاکستانی کے قومی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ (پی پی ڈی) نے ایکسپورٹرز کے ساتھ مل کر خصوصی حکمت عملی بھی مئی میں تیار کرلی تھی.
اس مقصد کے لیے مئی کے پہلے ہفتے میں پی ایف وی اے اور پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے آگہی سیمینار بھی منعقد کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس دوران پاکستان نے کامیابی کے ساتھ یورپی قرنطینہ اصولوں کی پاسداری کو ممکن کردکھایا اور پورے سیزن میں پاکستان سے یورپی یونین کو آم کی ایکسپورٹ بلاتعطل جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی پہلے روز سے اپنا کردار فعال طریقے سے ادا کرتی رہی تاہم سرکاری ریکارڈ کے مطابق وفاقی وزارت تجارت، نیشنل فوڈ سکیورٹی کی وزارت کی کارکردگی سے لاعلم رہی اور یورپی کمیشن کا وارننگ لیٹر آم کے سیزن کے خاتمے کے قریب جاری کیاجس میں ایکسپورٹرز کو معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے فوری اقدامات اور یورپی قرنطینہ اصولوں پر پورا اترنے کیلیے آگہی مہم کی ہدایت کی گئی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.