کراچی ،کالعدم تحریک طالبان کے 6سے زائد دھڑے سرگرم ہوگئے

جمعہ 17 اکتوبر 2014 15:24

کراچی ،کالعدم تحریک طالبان کے 6سے زائد دھڑے سرگرم ہوگئے

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) کراچی میں اس وقت کالعدم تحریک طالبان کے 6 سے زائد دھڑے سرگرم ہیں ، حکام کی جانب سے اہم کمانڈروں کی ہلاکت کے دعووں کے باوجود طالبان نیٹ ورک تاحال موجود اور فعال ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے نئے اور موجودہ امیر ملا فضل اللہ کی جانب سے قیادت سنبھالنے سے پہلے اور بعد میں اب تک شہر میں کالعدم تحریک طالبان کے 6 سے زائد دھڑے سرگرم ہیں ، جن میں کالعدم تحریک طالبان سوات ، مہمند ، باجوڑ ، ولی الرحمن ، حکیم اللہ محسود ، فاروقی سمیت دیگر شامل ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام گروپ دہشت گردی ، بھتہ خوری ، اغواء برائے تاوان ، بینک ڈکیتیوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ بال بم حملوں کے ساتھ خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ بھی گروپوں میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :