پیپلزپارٹی جلسہ ،وی آئی پی شخصیات نے اپنی سہولت کے لیے 2 لگژری بسیں تیار کروالیں

جمعہ 17 اکتوبر 2014 15:27

پیپلزپارٹی جلسہ ،وی آئی پی شخصیات نے اپنی سہولت کے لیے 2 لگژری بسیں ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء ) مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسہ کے موقع پر سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران اور جلسے میں شریک ہونے والے وی آئی پی شخصیات نے اپنی سہولت کے لیے دو لگژری بسیں تیار کروالیں جس میں تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا خرچہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے جلسے کی سکیورٹی پر مامور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ 18 اکتوبر کے روز پیپلزپارٹی کے جلسے کے موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے سرکاری خرچے پر دو ڈائیوو بسوں کو لگژری بنانے کے لیے تین کروڑ روپے سے زائد خرچہ کیا گیا ہے ایک بس میں دو ٹن کے تین ایئرکنڈیشن ، دو لگژری بیڈ ، دو ایل سی ڈی ، ایک ڈائینگ روم ، دو فریج ، ایک ڈسپنسر ، ایک واش روم اور دو خفیہ کیمرے نصب کیے گئے جبکہ تمام مشینری چلانے کے لیے جرنیٹر بھی لگائے گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بس پر ڈیڑھ کروڑ اور دوسری بس پر پونے دو کروڑ روپے خرچہ ہوا ہے ۔ اس بس میں وائر لیس سیٹ بھی نصب کیے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ لگژری بسیں پولیس اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران اور پیپلز پارٹی کی اہم وی آئی پی شخصیات کے لیے تیار کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :