لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے عاصم ملک کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 17 اکتوبر 2014 15:51

لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے عاصم ملک کی گرفتاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 اکتوبر۔2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے اربوں روپے لوٹنے والے عاصم ملک کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ عاصم ملک بیرون ملک دندناتا پھر رہا ہے مگر عدالتی حکم کے باوجود اسے انٹرپول کے ذریعے گرفتار نہیں کیا جا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر این آئی سی ایل کیس کے ملزمان کو گرفتار کر کے بیرون ملک سے لایا جا سکتا ہے تو شہریوں کو زمین و جائیداد سے محروم کرنے والے عاصم ملک کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے فراڈ کرنے والا فراڈیا ٹی وی پر بیٹھ کر شہریوں کی پگڑیاں اچھال رہا ہے عدالت اسکا نوٹسلے۔ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عاصم ملک کی جائیداد ضبط کرنے کے لئے قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔جس پر عدالت نے ملک عاصم کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت خارجہ کو کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدائت کر دی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت اکیس اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :