محرم کے بعد عمران ملک میں شٹرڈاؤن کا اعلان کرینگے،شیخ رشید

جمعہ 17 اکتوبر 2014 18:28

محرم کے بعد عمران ملک میں شٹرڈاؤن کا اعلان کرینگے،شیخ رشید

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2014ء) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ محرم کے بعد عمران خان سارے ملک میں شٹرڈاؤن اور پہیا جام کا اعلان کرینگے، وہ نوازشریف سےاستعفالےکر ڈی چوک سے جائیں گے، نوازشریف جی ایچ کیوکےگیٹ نمبر 4 کی پیداوارہے، عمران خان جی ایچ کیو کی پیداوار نہیں،نوازشریف کو مناظرے کی دعوت دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں آج کےجلسے کی مبارک باد پی ٹی آئی کو پیش کرتا ہوں، ایسا لگتا ہے سیف اللہ نیازی نے کسی سیمینار سے خطاب کا انتظام کیا ہے، یہ تحریک انصاف کا اسٹیج ہی نہیں لگتا ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارے ساتھ دھوکا ہوتا آرہا ہے، یہ لوگ باریاں بدل رہے ہیں،کئی بچےمرگئے،آصف زرداری کےحلقےمیں اسپتال نہ تھا، فلموں کی ٹکٹیں بلیک کرنے والے کو ببل کی کیا سمجھ آئے گی،ملک کی بدقسمتی ہےکہ دین کی قیادت مولانافضل الرحمان کےپاس ہے،مولانا نام اسلام کالیتےہیں نظریں اسلام آبادکی طرف رکھتےہیں ، 2کروڑ ووٹ نہ کردیے تو میرا نام شیخ رشید نہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سےسیکریٹری خارجہ ملاقات کی منسوخی ہمارےلیےحیران کن ہے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اتوار کو کابل جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :